: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،12مارچ(ایجنسی) عام آدمی پارٹی (آپ)نے صرافہ کاروبار پر عام بجٹ میں ایک فیصد کی مصنوعات کی فیس کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کاروباریوں کی 17 مارچ کو ہونے والی ریلی كو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ آپ لیڈر آشوتوش نے سونے کے زیورات کے کاروبار پر ایک فیصد کا ایکسائز ڈیوٹی لگائے جانے
پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اس کی مخالفت کرتی رہی اور اب اقتدار میں آنے پر اس کو نافذ کر دیا۔ آشوتوش نے کہا کہ منموہن سنگھ کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)حکومت نے جب سونے کے زیورات کے کاروبار پر مصنوعات کی فیس لگائی تو بی جے پی نے اس پر سخت احتجاج کیا اور اسے واپس لینے کے لئے مجبور کیا۔